انٹر نیشنل

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ، 29 فلسطینی شہید


اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں اب تک 38 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں اب تک 38 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

 غزہ: غزہ میں اسکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے  جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ اسکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار دن میں اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکولوں پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔



Social Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے