امریکا میں چھوٹا طیارہ موبائل ٹاور سے ٹکرا کر تباہ

طیارے میں دو افراد سوار تھے اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، فوٹو : فائل

طیارے میں دو افراد سوار تھے اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، فوٹو : فائل

ڈیلاس: امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد موبائل ٹاور سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا۔

طیارے میں زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ طیارے میں سوار دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے دونوں افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

خوش قسمتی سے جہاں طیارہ گرا وہاں کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ وفاقی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت لواحقین کی رضامندی کے بعد ظاہر کی جائے گی۔ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے گرنے کے واقعات اور ان میں ہلاکتیں معمول بن گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ur Urdu
X
براہ راست