تحریک انصاف سینٹ میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،میاں فرخ حبیب پارلیمانی سیکرٹری براے ریلوے

APNA News

فیصل آباد( اے پی این اے+محمد تبسم)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی، عمران خان شو آف ہینڈکے ذریعے کرپشن سے پاک انتخابات جبکہ اپوزیشن اب بھی چھانگا مانگا کی تاریخ دہرانے پر بضد ہے ڈسکہ کے الیکشن میں ن لیگی قیادت کی دادا گیری قابل قبول نہیں اگر پنجاب حکومت نے تحمل کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو مسلم لیگ ن والے خون خرابہ کر کے لاشوں کی سیاست کرتے ڈسکہ میں دو نوجوانوں کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل و غارت کی سیاست کی۔ ان میں ہار برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور یہ سال پاکستان کے عوام کے لیے خوشحالی کا سبب بنے گا۔انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ عقل کے ناخن لے اور حکومت کی نرمی کو کوئی کمزوری بلکل نہ سمجھیں اپوزیشن کی تمام قیادت کو پورا علم ہے کہ سینٹ کے انتخابات کے بعد مریم ضفدر،فضل الرحمن،احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور باقی چوروں کا ٹھکانہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ur Urdu
X
براہ راست