فالورزکی جنگ میں عائزہ ایک بارپھرایمن سے آگے

دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے یہ جنگ جاری ہے: فوٹو: فائل
کراچی: اداکارہ عائزہ خان ایک بارپھرایمن خان سے زیادہ فالورزکا اعزاز چھین کراس دوڑمیں آگے بڑھ گئی ہیں۔
انسٹاگرام پرفالورزکی جنگ میں عائزہ ایک بارپھرایمن سے آگے نکل گئیں۔ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے یہ جنگ جاری ہے، جس میں کبھی عائزہ خان سرفہرست ہوتی ہیں تو کبھی ایمن خان۔
لیکن اس بار81 لاکھ فالوورزکے ساتھ عائزہ خان نے ایمن خان کو پیپچھے چھوڑدیا ہے۔ اس وقت ایمن خان کے 80 لاکھ فالوورز ہیں جو رواں ماہ کا ہی ریکارڈ ہے۔
دونوں اداکارئیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جاتی ہیں اور دونون ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی فعال ہیں۔