مشہور فنکاروں کے گمنام بھائی

نامور فنکاروں کے بھائیوں نے شوبز کے بجائے دیگر شعبوں میں کام کرنے کو ترجیح دی

نامور فنکاروں کے بھائیوں نے شوبز کے بجائے دیگر شعبوں میں کام کرنے کو ترجیح دی

 کراچی: پاکستان میں بہت سے نامور فنکاروں کے ایسے بھائی بھی ہیں جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔

شوبز سے وابسطہ کسی بھی شعبے میں پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں، یہاں ہر ایک شعبے میں کئی کامیاب نامور فنکاروں کے نام سامنے آجاتے ہیں۔  جو کہ آج بھی اپنے کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جب کہ کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جن کے بھائیوں نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خاص مقام بنایا تاہم کچھ شوبز انڈسٹری کے چکمتے ستارے ایسے بھی ہیں جن کے بھائیوں کے بارے میں شائد ہی کسی نے سنا ہوگا۔

فیروز خان

APNA News

اداکاری میں خاص پہچان رکھنے والے فیروز خان کی فیملی میں دیگر لوگ بھی شوبز سے وابسطہ ہیں۔ جن میں اُن کی بڑی بہن حمیمہ اور دعا ملک شامل ہیں، جن کی تصاویر بھی اکثر و بیشر ایک ساتھ دیکھنے کو مل بھی جاتی ہیں لیکن اس بات سے لوگ ناوقف ہیں کہ اُن کے ایک بڑے بھائی بھی ہیں جن کا نام ’اعلے ملک‘‘ ہے۔ جوکہ دبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہتے ہیں۔

عمران اشرف

APNA News

عمران اشرف ڈرامہ نگری کے وہ ابھرتے ہوئے ستارے ہیں جوکہ آج کل منفرد اداکاری کی وجہ سے ڈراموں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس نامور اداکار کا ایک بھائی بھی ہے جن کا نام عباس اشرف ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ عباس بھی اب تک ’استانی جی‘، پری ہوں میں اور ثبات جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دانش تیمور

APNA News

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت پانے والی عائزہ خان اور اُن کے شوہرو اداکار دانش تیمور ماڈلنگ اور برینڈ شوٹ کی وجہ سے اںسٹا گرام پر چھائے رہتے ہیں۔دانش کے بھائی بھی ہیں جوکہ پیشے کے اعتبار سے ماڈل بھی رہ چکے ہیں۔

علی ظفر

APNA News

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر کے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت بھر میں کافی چرچے ہیں۔ وہ اب تک کئی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ اُن ہی کی پیروی کرتے ہوئے علی کے چھوٹے بھائی دانیال بھی گلوکارکے ساتھ اب اداکاری میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ علی ظفر ایک اور بھائی بھی ہیں جن سے متعلق شائد ہی کسی کو پتا ہو۔ اُن کا نام زین ظفر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ur Urdu
X
براہ راست