بزنس

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ


فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 246400روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 246400روپے ہوگئی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کے اضافے سے 2388ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 246400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1740روپے کے اضافے سے 211347روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1740روپے کے اضافے سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 3500روپے انڈرکاسٹ کیا گیا ہے۔



Social Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے