کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری


ڈیلاس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے 15 ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنا لیے ہیں۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
ڈیلاس میں کھیلے جانے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نیسانکا نے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 47 رنز کی اننگز کھیلی، دھنن جیا ڈی سلوا نے 21، چیرتھ اسالنکا 19 اور اینجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین اور مستفیض الرحمن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، تنظیم حسن نے ایک وکٹ لی۔



Social Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے