پاکستان اسٹیل نے سندھ ہائی کورٹ میں ملازمین کے واجبات جمع کرادیے

3300 ملازمین کو 20 دسمبر سے واجبات کی ادائے گی شروع کی جائے گی . فوٹو : فائل

3300 ملازمین کو 20 دسمبر سے واجبات کی ادائے گی شروع کی جائے گی . فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان اسٹیل نے سندھ ہائی کورٹ میں ملازمین کے واجبات کی مد میں 11ارب 68 کروڑ روپے جمع کرادیے۔

پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ اور بر طرف ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان اسٹیل نے واجبات کی مد میں 11 ارب 68 کروڑ روپے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرادی، 3300 ملازمین کو 20 دسمبر سے واجبات کی ادائے گی شروع کی جائے گی۔

پاکستان اسٹیل کے وکیل نے تفصیلات عدالت کو بتا دیں، جن کو ادائیگی کی جائیں گی ان میں 1981 سے 18 مئی 2020 کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہیں جب کہ 3300 ملازمین میں برطرف اور انتقال کر جانے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے واجبات کی عدم ادائے گی سے متعلق درخواست زیر سماعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

ur Urdu
X
براہ راست