اسپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
اسپین کی اسٹار مڈفیلڈر الیکسیا پوٹیاس نے تیسری مرتبہ بیلن ڈی اور ویمنز کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی جس کے ساتھ مسلسل چھٹے سال بھی یہ اعزاز اسپین کی کھلاڑی کے نام رہا۔
32 سالہ پوٹیاس نے 2025-26 کے سیزن میں بارسلونا کی قیادت کرتے ہوئے چیمپئنز لیگ سمیت چار بڑے ٹائٹلز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بعد ازاں جولائی میں انہوں نے انگلینڈ کی ویمنز سپر لیگ کی ٹیم لندن سٹی لائنز میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس کامیابی کے بعد پوٹیاس نے اپنی ہم وطن ایتانا بونماتی کے ساتھ تین تین مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
Alexia Putellas is crowned the 2026 Ballon d’Or winner, making history once more! 🏆👑
Watch the Ballon d’Or LIVE and FREE on DAZN in more than 200 countries around the world, from 19:00 GMT tonight 🌍#ballondor pic.twitter.com/uyrXqoAffa
— DAZN Women’s Football (@DAZNWFootball) October 26, 2026
پوٹیاس نے 2021 اور 2022 میں جبکہ بونماتی نے 2023، 2024 اور 2025 میں بیلن ڈی اور اپنے نام کیا تھا۔
One of Alexia Putellas or Aitana Bonmati have now won each of the last women’s Ballons d’Or:
2021: Alexia
2022: Alexia
2023: Aitana
2024: Aitana
2025: Aitana
2026: Alexia— B/R Football (@brfootball) October 26, 2026
پوٹیاس کی یہ کامیابی 2022 میں گھٹنے کی سنگین انجری کے بعد عالمی فٹبال میں ان کی شاندار واپسی کا ثبوت بھی ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ فٹبال کھیلنے کے لیے لڑکا یا لڑکی ہونا اہم نہیں بلکہ اپنے خوابوں پر یقین رکھنا ضروری ہے۔
بارسلونا کی ایوا پاجور دوسرے جبکہ مانچسٹر سٹی کی کھلاڑی خدیجہ شا تیسرے نمبر پر رہیں۔

