انٹرٹینمنٹ

عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے، سابق اہلیہ کا انکشاف

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور ان کی تمام ذمہ داریاں وہ اکیلے نبھا رہی ہیں۔

حال ہی میں برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے ثانیہ اشفاق سے سوال کیا کہ کیا عماد وسیم اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں؟ اس پر ثانیہ اشفاق نے جواب دیا کہ عماد وسیم بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور وہ تمام ذمہ داریاں خود سنبھال رہی ہیں۔

ان کے مطابق عماد وسیم نے آخری مرتبہ نومبر 2025 میں بچوں سے ملاقات کی تھی، جب وہ اپنے نومولود بیٹے زایان کو دیکھنے آئے تھے۔ اس کے بعد عماد وسیم نے نہ بچوں سے ملاقات کی اور نہ ہی ان سے بات کی۔

Sania Ashfaq on Imad Wasim Abandoning His Children

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور اپنے بچوں کی بہتر انداز میں پرورش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

https://www.instagram.com/reels/DeubhghqUuT/

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے درمیان 2025 میں طلاق ہو گئی تھی، جس کے بعد کرکٹر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے شادی کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *