انٹرٹینمنٹ

پی آئی اے کے عملے کا یونیفارم اب ایچ ایس وائے ڈیزائن کریں گے

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے عملے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کا انتخاب کر لیا۔

پی آئی اے کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں معروف فیشن ڈیزائنرز کو نئے یونیفارم کے ڈیزائن پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی جن میں جدت، معیار اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ ایس وائے کا انتخاب کیا گیا۔

ایئرلائن کے مطابق نئے یونیفارم کی رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد آنے والی بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی۔

HSY promises no price hike in bridal couture

اس پرواز میں عملہ نئے یونیفارم پہن کر مسافروں کا استقبال کرے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں معروف فرانسیسی ڈیزائنر پیئر کارڈن اور برطانوی ڈیزائنر سر ہارڈی ایمیز بھی پی آئی اے کے یونیفارم ڈیزائن کر چکے ہیں۔

title Something new is taking the flight. The PIA New Uniform Design  Showcase 2026 brought together Pakistan's leading designers to reimagine  PIA's new look — blending fashion, functionality, identi

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق یونیفارم میں تبدیلی کا مقصد قومی شناخت اور ثقافتی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عملے کو جدید انداز دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *